Advertisement

پاکستان نے ویکیسن کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری کرلی

اسلام آباد: پاکستان نے ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری کی ہے، پاکستان نے ویکسین دوست ملک چین سے خریدی ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 26th 2021, 11:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق  پاکستان نے ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری کی ہے،پاکستان نے ویکسین دوست ملک چین سے خریدی ہے، پاکستان نے ویکسین کی خریداری تین چینی کمپنیوں سے کی ہے۔

ذرائع کے  مطابق  پاکستان نے سائنو ویک کی 50 لاکھ ڈوزکی خریداری کی ہے، کین سائنو بائیو ویکسین کی سنگل ڈوز 2 کروڑ خوراکیں خریدی گئی ہیں،جبکہ پاکستان نے سائنو فارم ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔

گزشتہ روز  چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔ چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا تھا۔

پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز  ( پی آئی اے)  کے تین  خصوصی طیارے آج  چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچے ہیں ۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کے لیے تین خصوصی طیارے روانہ کیے تھے۔چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کرنے کی حامی بھرتے ہوئے پاکستان کوجلد منگوانے کا پیغام بھیجا تھا۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ کورونا ایک عالمی بحران ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید118افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95ہزار 627ہو گئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ88ہزار 598ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 7ہزار 964افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 77ہزار 593ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار593 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 13ہزار121ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3103افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 21ہزار618کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں232مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد72 ہزار981جبکہ اموات کی تعداد660تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار253افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 104افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار463ہوچکی ہے جبکہ 461افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 5685افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ82 ہزار290مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

Advertisement
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 19 گھنٹے قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 2 دن قبل
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 20 گھنٹے قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 2 دن قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 19 گھنٹے قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 2 دن قبل
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 18 گھنٹے قبل
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • 16 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement