اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی درخواستیں سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے منظور کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے قاضی فائز عیسٰی کی نظر ثانی درخواست منظور نہیں کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریفرنس کیخلاف قاضی فائز عیسٰی کی مین اپیل بھی مسترد کی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ 5-5 سے برابر جبکہ سرینا عیسیٰ کی نظرثانی درخواست 4-6 سے منظور کر لی گئی ۔
جسٹس منظور ملک اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا ۔بنچ میں شامل ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان نے بھی نظرثانی درخواستوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ انکی اہلیہ اور دیگر درخواست گزاروں نے 19 جون 2020 کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔درخواستوں میں جسٹس فائز عیسٰی کے اہل خانہ کی جائیدادوں کی ایف بی آر سے تحقیقات کے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے 19 جون 2020 کو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔سپریم کورٹ نے اہل خانہ کی جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھجوا دیا تھا۔

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 6 hours ago

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 6 hours ago

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 3 hours ago

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 6 hours ago

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 16 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 3 hours ago

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 6 hours ago

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر
- 4 hours ago

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 4 hours ago

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 2 hours ago

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago












