ملتان : وزیر اعظم عمران خان نے ملتنا ن میں سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظمعمران خان نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پرعثمان بزدار پر ہر قسم کی تنقید ہوتی ہے کہ عثمان بزدار اہیلت نہیں رکھتی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی، کسی نے یہ دیکھا ہی نہیں کے عثمان بزدار سے پہلے بالی ووڈ کا ایکٹر جو کبھی پانی میں بوٹ پہن کر کھڑا ہو جاتا تھا،اس کے ساتھ ملائے ان کے ڈھائی سال تو آپ کو پتہ چلے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی جس کو اللہ سب کچھ دے چکا تھا، میں تو وہ تھا جس کو سب جانتے تھے، بڑا نام تھا، اللہ نے سب کچھ دیا تھا ، کوئی ضرورت نہیں تھی کوئی کام کرنے کی، میں صرف اس لیے آیا کے پاکستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ لوگوں کو خون چوس رہا ہے، یہ ایک چھوٹی سی ایلیٹ تھی، اس چھوٹے طبقے کے لیے قانون کوئی اور اور دوسرے پاکستانیوں کے لیے قانون کوئی اور،باقی عوام کے لیے اردو میڈیم اور مدرسے اور اس طبقے کے لیے انگلش میڈیم،ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے سارا پاکستان بنا ہوا ہے ایسی سوچ بنا دی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا؟ میں وہ پنجاب چاہتا ہوں جہاں پنجاب کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ہیں، کس میں اپنے غریب لوگوں کے لہیے درد ہو گا، کون ان کے لیے سوچے گا،میں نے سوچا کے میں ایسے آدمی کو لاؤ جو میری سوچ ہے اس کے مطابق کام کریں، وہ آدمی مجھے چاہیے تھا جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہوں،نہ کے اس کا بزنس پاکستان سے باہر ہوں، رہتے بھی باہر، ان کے بچے بھی باہر،جو پنجاب کے لیے قدم اٹھائے جا رہے ہے پنجاب کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہوں گا۔
وزیر اعظم نے تقریب میں ایک واقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ جب میں اور بزدار داتا صاحب کے پاس سے گزرے تھے تو فٹ پاتھ پر لوگوں سوئے ہوتے تھے، تو میں نے عثمان بزدار سے کہا کے وہ جو لوگ آپ نے دیکھے ہے میں چاہتا ہوں کےان کے لیے پناہ گاہ بنائے، عثمان بزدار نے دنوں میں پناہ گاہ بنا دی، کیونکہ ان کے دل میں غریبوں کے لیے درد تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پر بھی تنقید کی جاتی تھی کے اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، آج عثمان بزدار پورا زور لگا رہے ہے کے دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوں،ان کے ہیلتھ انشورنس ہوں،جب گھر میں بیماری ہوتی ہے تو کس طرح کے بے بسی گھروں میں ہوتی ہے،ایک بیماری کے بے بسی ہوتی ہے اور دوسرا ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا علاج کروانے کے لیے۔
عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار نے پسماندہ طبقے کی مدد کی،مجھے یہ خوشی ہوئی کے آج ہم نے کسان کارڈ لانج کیا، کسان کارڈ کی پہل پنجاب نے کی کسی اور صوبے نے ایسا قدم ابھی نہیں اٹھایا،جب کسان کی مدد کریں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی،جب ہم پختونخوا میں آئے تو یہی لوگ کہتے رہے کے کدھر ہے پختونخوا،مجھے کہا گیا کے بھول جائے کے پختونخوا صرف ایک بار لوگوں کو موقع دیتے ہے دوبارہ نہیں دیتے،اور پھر جب الیکشن ہوئے تو ہمیں ڈبل سیٹیں ملی،جس صوبے نے سب سے تیزی سے غربت ختم کی وہ پختونخوا تھا،
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد لوگ یاد رکھیں گے کے پنجاب کے غریب لوگوں کی کس نے مدد کی،عثمان بزدار کا علاقہ سب سے پسماندہ علاقہ ہے،اب یہ سوچ آ گئی ہے کے ہم نے تمام علاقوں کی ترقی کرنی ہے،جو علاقیں پیچھے رہ گئے ہے میری پوری کوشش ہو گی کے ہمارے کمزور اور غریب علاقے اوپر آئے،میری پہلے دن سے رائے تھی کے ساؤتھ پنجاب پیچھے رہ گیا ،میں سارے پاکستان پھیرا، پاکستان کا کوئی علاقہ نہیں جہاں میں نہیں گیا،ساؤتھ پنجاب میں نے سب سے زیادہ گرمی دیکھی، مجھے اندازہ نہیں تھا،ساؤتھ پنجاب کو اس کے سائز کے مطابق نوکریوں میں کوٹہ ملے گا، یہ سیکرٹریٹ ایک شروعات ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کے یہ ساؤتھ پنجاب ایک علیحدہ صوبہ بنے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 41 منٹ قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 15 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 35 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل