اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی کل ایک بجے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین معاملے پر بڑا بریک تھو ہوا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی کل ایک بجے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔جہانگیر ترین نے ملاقات میں خود نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے مطابق ملاقات میں صرف دو پوائنٹ ایجنڈا ہوگا۔وزیر اعظم سے ترین کیس کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے نام ثبوت کے ساتھ وزیر اعظم کو پیش کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مزید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نےترین سے ملاقاتیں کی ہیں،مزید متعدد ارکان پنجاب اسمبلی نے جہانگیرترین کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔
گزشتہ ہفتے جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ہم خیال گروپ کی بڑی بیٹھک ہوئی تھی، اجلاس میں تیس سے زائد ارکان اسمبلی کی شرک ہوئے تھے، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،چند ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی تھی۔پارٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ناانصافیاں جاری رہیں تو استعفی کا آپشن موجود ہے ۔تاہم اجلاس میں فوری استعفوں کی آپشن کو مسترد کر دیا گیا تھا اور ریاست مدینہ میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی تھی۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو پر غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔31مارچ کو ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 4 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 18 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل