دنیا
صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ کا انٹرویو لیک
تہران : ایران میں جون میں صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا انٹرویو لیک ہوگیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے آپریشن کبھی بھی جمہوریت کو راستہ دینے کیلئے نہیں ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں جون میں صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا انٹرویو لیک ہوگیا ہے۔ انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ نے سیاسی تدابیر پر کھُل کر بات کی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے آپریشن کبھی بھی جمہوریت کو راستہ دینے کیلئے نہیں ہوئے، کئی مقامات پر فوجی آپریشنز کی راہ ہموار کرنے کیلئے جمہوریت کی قربانی دی گئی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں ایرانی فوج لانے کیلئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کو راضی کیا،شام میں ایرانی فوج کی تعداد چھ گنا بڑھائی گئی،ٹرانسپورٹ منسٹر کو بھی اس کی اطلاع نہیں تھی۔
جواد ظریف کہنا ہے کہ ہمارے مغربی ممالک سے تعلقات استوار ہونےسے روس کو کوئی فائدہ نہیں ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے یوکرئن طیارہ حادثے پر بھی بات کی، یوکرئن طیارہ تباہ ہونے کے فوری بعد ایرانی سکیورٹی اور فوجی افسران کو معلوم تھا کہ طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا، مجھے طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہونے کی خبر کی تردید کرنے کو کہاگیا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انٹرویو میں کہا ہے کہ عراق کو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کیا اطلاع پہلے ہی دیدی گئی تھی،سپاہ قدس کے دو آپریٹیوز نے میزائل حملے سے متعلق عراق کو 45منٹ پہلے خبردیدی،ایرانی وزیرخارجہ کو دو گھنٹے بعد بتایاگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے یہ انٹرویومارچ میں ایرانی صحافی سعید لیلاز کو دیا، تین گھنٹےکادھماکہ خیز انٹرویوایران سے باہر فارسی زبان میں کام کرنیوالے ایک میڈیا ہاؤس نے جاری کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹرویوتاریخ کے پروجیکٹ کا حصہ تھا،پورا انٹرویو7گھنٹے کا ہے، جس میں دوسرے وزراء کے بھی انٹرویو شامل ہیں،شہری انٹرویو پر غور کرتے احتیاطر برتیں ،یہ ممکنہ طور پر سیاسی مقصد کیلئے لیک کیاگیاہے۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی
غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔
واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔
پاکستان
بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف
صدر مملکتاور وزیرِاعظم کی قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
صدر مملک آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔
صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
علاقائی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع
ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
دنیا 59 منٹ پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے