تمام تر بدمعاشیوں کے باوجود پیپلز پارٹی ہار گئی ہے،امیر جماعت اسلامی


امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اور صاف شاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا، عوام ووٹ ایک کو ڈالتا ہے اورجیت دوسرا جاتا ہے
اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ، اگرعام انتخابات کا اعلان ہوگیا تو کیا اس کا حال بھی کراچی کی طرح ہوگا، اگر ایسے ہی انتخابات کرانے ہیں تو پھر لوگوں کو شناختی کارڈ لے کر لائنوں میں کھڑا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام تر بدمعاشیوں کے باوجود پیپلز پارٹی ہار گئی ہے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت بری طرح پھنس گئی ہے، میں پیپلزپارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتا، ان لوگوں سے بات کرناچاہتا ہوں جنہوں نے آئین کےمطابق حلف اٹھایا، پی پی پی کی سیاست کرپشن اور خرید و فروخت کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ حکومت ٹائی ٹینک کی طرح ڈوبنے والی ہے، 13سیاسی جماعتوں کے چہرے آئندہ عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے، عوام کو ان کے حقوق دلانے میں ادارے ناکام ہو جاتے ہیں، کراچی میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس نے ہمارے کارکنان پر ڈنڈے برسائے، ہم نے کراچی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کا لکھا ہوا فیصلہ جاری کیا، مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، پاکستان میں اب کرپشن کا نظام نہیں چلے گا۔
حافظ نعیم نے الیکشن کمیشن سے میئر کراچی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کراچی کومافیا سے نجات دلانی ہے، کراچی منی پاکستان ہے اس پر قبضہ واگزار کروائیں گے، شہر قائد کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا ہے

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 8 hours ago

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 10 hours ago

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 12 hours ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 10 hours ago

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 12 hours ago
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- an hour ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 7 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 6 hours ago

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 11 hours ago

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 9 hours ago

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 11 hours ago








