ملک میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، آج سے نیا سسٹم داخل ہوگا، اربن فلڈنگ کا خطرہ
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کوآج رات سے بارشوں کی نوید سنا دی ۔

موسمیاتی تبدیلیاں کہیں یا کچھ اور ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے سورج آگ برسانے پر تلا ہے ، شہری سورج کی تپش سے بے حال ہو چکے تو جانور بھی گرمی سے ہلکان نظر آ رہے ہیں ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا کہ آج رات سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش کا امکان ہے ،بارشوں کے پیش نظرپنجاب کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیاگیا۔
پی ڈی ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات سے شہر میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور میں 26اور 27جون کو بارش کا امکان ہے ،تمام محکمے ہنگامی صورتحال کے لئے الرٹ رہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26جون سے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنائی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ عید الاضحیٰ پر خوب مینہ برسنے کی امید ہے ، گرمی کےستائے شہریوں کو ڈھارس محسوس ہوئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ سسٹم کے تحت مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور سرگودھا میں بارشیں ہوں گی جب کہ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بادل برسیں گے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے29 جون کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی مسافروں اور سیاحوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دیں۔۔۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارشوں سے 26 اور27 جون کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالامیں اربن فلڈنگ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہوگا جب کہ 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 9 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 7 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 5 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 9 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago






