سکیورٹی، ٹریفک اور تنظیمی منصوبوں کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،محمد البسامی


سعودی محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ محمد البسامی نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ، عرفات) مستقبل میں سمارٹ زون ہوں گے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق محمد البسامی نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حج سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج 2023 کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی سکیمیں تیار ہیں۔ بدامنی کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ عازمین کی سلامتی اور نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کو روکا جائے گا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ اور حج سکیورٹی فورسز کے سربراہان نے سکیورٹی، ٹریفک اور تنظیمی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ’جرائم کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا، جیب تراشی سے نمٹنا اور کسی بھی منفی مظاہر سے جو عازمینِ حج کی سلامتی اور حفاظت کو متاثر کرتا ہے‘ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات پر عازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مکہ کے داخلی راستوں، مقدس مقامات اور ان کی طرف جانے والی سڑکوں پر سکیورٹی کنٹرول سینٹر ٹریفک کو کنٹرول کریں گے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 4 hours ago

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 6 hours ago

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 8 hours ago

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 9 hours ago

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 5 hours ago

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 6 hours ago

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 hours ago

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 8 hours ago

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 6 hours ago
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 3 hours ago













