بارش سے پنجاب کے مختلف شہر شدید متاثر ہوئے، تمام سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں


لاہور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے بعد بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آئی تاہم تیز ہواؤں کے باعث لوڈ شیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی بھی اطلاع ہے۔
لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، سرائے عالمگیر اور پنجاب کے مختلف شہر بارش کے باعث شدید متاثر ہوئے، تمام سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
نارووال کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تاہم 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسی طرح کے واقعات شیخوپورہ اور پسرور میں پیش آئے جہاں دو الگ الگ افراد جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تاہم پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 12 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 13 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 11 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 13 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 221 اموات جبکہ 800 سے زائد مکانات تباہ، این ڈی ایم اے
- 10 منٹ قبل