وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،شاہ محمود قریشی
22 فیصد شرح سود کے ساتھ کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس حملے سیمت تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کو بے بنیاد مقدمات میں شامل کیا گیا، وہ اپنے خلاف مقدمات میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کی ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں سات جولائی تک توسیع کر دی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج یا کل میں آئی ایم ایف کا پول بھی کھلنے والا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گھٹنے ٹیکنے پڑے، 22 فیصد شرح سود کے ساتھ کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔ جو بجٹ پاس ہوا اس کو سب نے دیکھا ہے، پاکستان کا شہری پوچھ رہا ہے کیا میرے معاشی حالات کی کوئی بات کررہا ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے وہ مستقبل کی بات کرے، جیل سے جب سے رہا ہوا ہوں شخصیات پر بات نہیں کررہا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ دبئ کی بیٹھک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حصول اقتدار کے لیے تھی۔ دبئی میں وزارت عظمی کے خواہشمندوں کا اجتماع ہو رہا ہے،نواز شریف، مریم، زرداری اور بلاول وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ جس طرف ملک جا رہا ہے، اس کی ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔
بھارتی الزامات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کے بیان پر کسی نے اس کو جواب نہیں دیا، نریندر مودی کہتا ہے پاکستان اپنی موت آپ مررہا ہے، افسوس وزیراعظم پاکستان اس بیان پر خاموش ہیں

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- an hour ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 6 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 2 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 5 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 6 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 6 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 2 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 5 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 4 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 2 hours ago