عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے، وزیراعظم
عید الا ضحیٰ اور عظیم اسلامی عبادت حج کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محمد شہباز شریف کا عید الاضحی کے موقع


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے، عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ بھی جس قدر ممکن ہو سکے محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کرنی چاہئے۔
بدھ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں عید الا ضحیٰ اور عظیم اسلامی عبادت حج کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے اس پر مسرت موقع پر اللہ کے حضور پیش کی جانے والی قربانی ہمیں حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام اور ان کے لخت جگر حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کی یاد دلاتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ ہمارے دنیاوی رتبے سے قطع نظر ہم تب تک رب کی بندگی اور مکمل اطاعت کے دعویدار نہیں ہو سکتے جب تک ہم خالق و مالک کی بارگاہ میں اپنی بہترین اور محبوب چیز کی قربانی کا جذبہ و حوصلہ نہیں رکھتے ہیں،
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے، مساوات، تزکیہِ نفس اور دل و جذبات کی طہارت اس عظیم قربانی کے وہ ثمرات ہیں جن سے بہرہ ہ ور ہوئے بغیر سنت ابراہیمی کی اصل روح تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر جہاں ہم اپنے جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ گوشت کے علاوہ بھی جس قدر ممکن ہو سکے محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں تاکہ ہمارے ایسے ہم وطن بہن بھائی جو معاشی طور پر کمزور ہیں وہ بھی ان خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عید قرباں منانے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر وہی روح ، اسلام و ایمان کی وہی کیفیت اور خدا کے ساتھ محبت و وفاداری کی وہی شان پیدا ہو جس کا مظاہرہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اپنی زندگی میں کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس عید قرباں پر غرباء اور مساکین کی مدد کرتے وقت خاص طور پر اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جو گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہوئے، مجھے بھرپور احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے جو زیادہ تر بیرونی عوامل سے پیدا شدہ افراط زر اور کساد بازاری کے اثرات کی بدولت ہے، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے اور ہم نے بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل







