خوراک اور توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے ابھرتے چیلنجوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق


اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین نے مشترکہ کمیشن کے 13ویں اجلاس میں خوراک اور توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، دوطرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا، دونوں اطراف نے بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کا برسلز میں 23 جون کو13 واں اجلاس شروع ہوا جس کے اختتام پر پاکستان اور یورپی یونین نے اجلاس کی تفصیلات مشترکہ طور پرجاری کیں جن کے مطابق یورپی یونین نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اپنے تعلقات کو گہرا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔یورپی یونین نے اسٹاک ہوم میں منعقدہ دوسرے انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں پاکستان کی شرکت کا بھی خیر مقدم کیا۔
پاکستان نے پائیدار سرگرمی خاص طور پر تجارت اور ترقیاتی تعاون جیسے شعبوں کی اہمیت کو تسلیم کیا ۔ دونوں اطراف نے خوراک اور توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دوطرفہ تعاون کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ دونوںاطراف نے بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے قبل یورپی یونین کے ذیلی گروپ برائے پاکستان۔جمہوریت، گورننس، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا اجلاس منعقد ہوا۔

شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- ایک دن قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

سابق انٹرنیشل امپائر خضر حیات علالت کے باعث انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارروزہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 21 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 21 گھنٹے قبل

سرحدی کشیدگی:طور خم بارڈر کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس گزر گئے
- 3 گھنٹے قبل

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سخت سکیورٹی انتظامات
- 3 گھنٹے قبل











