اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی شرائط پہلے مان لیتے تو شاید گومگو کی صورتحال نہ ہوتی، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی شرائط پہلے مان لیتے تو شاید گومگو کی صورتحال نہ ہوتی، وزیر خزانہ سب شرائط مان چکے ہیں، چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
دربار حضرت بہاء الدین زکریا پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام حاجیوں کو حج کی مبارکباد دیتا ہوں، مہنگائی کے باوجود جن لوگوں نے قربانی کا اہتمام کیا اللہ پاک انکی قربانی قبول کرے اور کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی اللہ پاک مغفرت کرے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، اسحاق ڈار سب شرائط مان چکے ہیں، چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، معاشی بہتری کیلئے انتخابات بہت ضروری ہیں، اگر درست انتخاب ہو تو ہم اس مشکل سے نکل سکتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاشی حالات بھی پاکستان جیسے تھے مگر انھوں نے تبدیل کر لئے، بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا چاہ رہا ہے پاکستان کو بھی سوچنا ہوگا، بھارتی وزیراعظم کہہ رہا ہے پاکستان کو اس کے حال پر چھوڑ دو جو کہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں یکجا ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے، گندم کی فصل اچھی ہونے کے باوجود گندم 46 سو روپے من فروخت ہو رہی ہے، بہت سے کارکن جو قید میں ہیں وہ بے گناہ ہیں انکی رہائی ہونی چاہیے، قانون کے مطابق سب کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل







