ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے محمد بن سلمان کو حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کی

سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی۔
منیٰ میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت، طلحہ محمود، رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔
ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے محمد بن سلمان سے ملاقات میں حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حج کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اوراس ضمن میں اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال مکہ مکرمہ میں سالانہ حج میں 18 لاکھ سے زیادہ غیرملکی عازمین نے شرکت کی ہے، حج ان تمام مسلمانوں پر لازم ہے جو سفرِ حج کی استطاعت رکھتے ہیں

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago








