ان نفرت انگیز اور بار بار کی جانے والی کارروائیوں کو کسی جواز کے ساتھ قبول نہیں کیا جا سکتا،سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے سویڈن میں عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن مجید کا نسخہ جلانے والے انتہا پسند کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر بدھ کو عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نفرت انگیز اور بار بار کی جانے والی کارروائیوں کو کسی جواز کے ساتھ قبول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایسے واقعات واضح طور پر نفرت، اخراج اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں اور رواداری، اعتدال پسندی کے برعکس انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی اقدار کو پھیلانے اور لوگوں اور ریاستوں کے درمیان تعلقات کے لیے ضروری باہمی احترام کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کی براہ راست مخالفت کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر موجود قریباً 200 افراد نے قرآن مجید کوآگ لگانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عربی زبان میں 'اللہ اکبر ، اللہ عظیم ہے‘ کے نعرے لگائے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا ہے کہ ایک شخص کو بدھ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک پھاڑنے اور جلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر ایک نسلی یا قومی گروہ کے خلاف احتجاج کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک اور شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ وہ موقع پر موجود ایک عینی شاہد تھا اور اس نے اس دریدہ دہن انتہا پسند پر پتھر پھینکنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ سویڈش پولیس نے قرآن مخالف مظاہروں کی متعدد حالیہ درخواستیں مسترد کر دی ہیں جبکہ عدالتوں نے ان فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہوئی ہے

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 17 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 19 hours ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 19 hours ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 21 hours ago

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 21 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 20 hours ago

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 16 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 21 hours ago

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 20 hours ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 21 hours ago

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 21 hours ago











