سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ قابل مذمت ہے،حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ قابل مذمت ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سطح پرقانون سازی ہونی چاہئے۔ مسلمان تمام مذہب کے لوگوں کو احترام سے دیکھتے ہیں، دین اسلام تمام دیگر مذاہب کا احترام کرتاہے۔ دین میں زبردستی کسی کو نہیں لایا جاسکتا، کلام پاک سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت سوئیڈن کے سفیر کو برطرف کرے، مغرب جان لے کہ قران کریم ایک مقدس کتاب ہے، ہماری جانیں اپنے نبی ﷺ اور قرآن کے لئے حاضر ہیں، مغرب توہین نہ کرے ، جماعت اسلامی سویڈن واقع کی مذمت کرتی ہے، ہم احتجاج کریں گے۔ غیرت بیچ کر کوئی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، معیشت کو حکمرانوں نے تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا میئر قبضہ میئر آیا ہے، مرتضیٰ وہاب تصویر کھچوانا چھوڑیں کام کریں، پیپلز پارٹی ووٹ حاصل کرلیتی ہے لوگوں کو سہولت نہیں دیتی۔ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے عمومی نظام میں بہت سی رکاوٹیں تھیں۔ آئین کہتا ہے کہ تمام اختیارات بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہونا چاہیے۔ آئین کہتا ہے کہ صوبائی حکومتیں اختیارات لوکل گورنمنٹ کو منتقل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم انتہائی درجے پر چلے گئے، 90 فیصد کرائم رپورٹ ہی نہیں کیا جاتا

قومی ایئر لائن کو نجکاری کیلئے دوبارہ لائیں گے،وزیرِ خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

سوات،مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگو ں میں خوف و ہراس
- 2 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی،قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع
- 3 گھنٹے قبل

ناسا میں انٹرن شپ کاسنہری موقع، اپلائی کرنے کا طریقہ اور آخری تاریخ جانئے
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ،آج پھر مہنگا ہوگیا،فی تولہ قیمت کیا ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل

چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی اب دوسروں کے نتائج پر منحصر
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم نے دو دہائی قبل مسلمانوں کے قتل عام پرمعافی مانگ لی
- 3 گھنٹے قبل

شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ بیماریوں سے نبرد آزما،حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا دورہ آذربائیجان،مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

13 سالہ بچے کانام ای سی ایل میں شامل، عدالت سیکریٹری داخلہ پر برہم
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی :نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل