عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا

دنیا بھر میں سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اسی تناظر میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ نے احتجاج کا منفرد انداز اپنایا جس نے تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔
Much respect to Iraqi footballers and referees as they hold the Quran before a match in reply to the burning of the Quran in Sweden.#quran #quranburning #quranburninginsweden pic.twitter.com/eCg8KyQhMb
— Mohammed Al-Hilli (@malhilli) July 1, 2023
یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گذشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔
لیکن اس عالمی ردعمل کا ایک منفرد اور انوکھا انداز عراق کی فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا ہے جو عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 گھنٹے قبل




