عوامی رابطہ دفتر میں مجھے ملنے والے حلقے کے لوگوں نے بھی اس کی تصدیق کی


جہلم: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے عید الاضحی کے موقع پر جہلم کی ضلعی انتظامیہ، طالب علموں اور دیگر افراد کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی بیگز کی تقسیم اور رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے پر انہیں سراہا ہے۔
اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ این اے 60 کے دیگر علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ان کی ٹیم نے قربانی کے بعد بروقت صفائی یقینی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ دفتر میں مجھے ملنے والے حلقے کے لوگوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی نے کہا کہ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ذاتی طور پر میں نے خود بھی صفائی کی صورتحال دیکھی ہے جس پر میں نے سمیع اللہ فاروق کو فون کر کے عید الاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، صفائی کرانے اور پھر عرق گلاب کا سپرے کرانے پر انہیں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں یونیورسٹی کے ان طالب علموں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے شہر میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی بیگز تقسیم کئے۔

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 12 hours ago

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 14 hours ago

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 13 hours ago

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 12 hours ago

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 10 hours ago
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 11 hours ago

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 13 hours ago

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 10 hours ago

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 10 hours ago

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 14 hours ago

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 14 hours ago

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 11 hours ago