بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ
پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے


اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات گمراہ کن ہیں، بھارت ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اسے اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دہلی میں فیض الہٰی مسجد اور اس سے ملحقہ جائیدادوں کا انہدام بھارت میں جاری مسلم کش مہم کا حصہ ہے، جو 1992 میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز ہندوتوا مہم بدستور جاری ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہزاروں انسانی حقوق اورسیاسی رہنما جیلوں میں قید ہیں، بھارت5اگست2019کے بعد کشمیر کی آبادی کاتناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں پاکستان نے چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات میں چین کو مسئلہ جموں و کشمیر سے بھی آگاہ کیا، جس پر چینی قیادت نے کشمیر کو ایک تاریخی اور حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے منصفانہ حل پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان اورچین میں سی پیک 2.0کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سہ فریقی میکنزم کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم پاکستان افغان سرزمین کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے سے متعلق عملی ضمانتوں کا منتظر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سہ فریقی تعاون کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے جبکہ اعلامیے میں اس تعاون کے تحت نئے نتائج حاصل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ایران سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ برس ایران کے خلاف 12 روزہ جارحیت کی مخالفت کر چکا ہے، ایران کی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ایران کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل


