دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
بلوچستان بدقسمتی سے دہشتگردی کا شکار ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کی قیادت کر رہے ہیں،شہباز شریف


کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے،بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث بےپناہ مشکلات ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کوایسا سبق سکھایا جووہ ہمیشہ یاد رکھےگا، این ایف سی کے تحت وسائل صوبوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں، پنجاب اپنے حصے کے 11 ارب بلوچستان کو سالانہ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بدقسمتی سے دہشتگردی کا شکار ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کی قیادت کر رہے ہیں، دہشت گردی کے باعث بلوچستان میں بےپناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی جانب سے سپورٹ دی جا رہی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب نے اسلم رئیسانی کا مطالبہ پورا کرنے میں لیڈ لی، نوازشریف نے بلوچستان میں سڑکوں کے جال بچھائے، بلوچستان میں ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں ہمارا فرض ہے، مشاورت اور بھائی چارے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بچے انتہائی باصلاحیت ہیں، بلوچستان میں دانش اسکول کا منصوبہ شروع کررہے ہیں، بلوچستان میں 5 دانش اسکول بنانے جارہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کا سفر آگے لے کرجائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کوئٹہ کراچی روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں، 300 ارب کی لاگت سے 4 رویہ سڑک تعمیرکی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں تو منافع اس منصوبے کے لیے رکھا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ترقیاتی منصوبوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی،شہبازشریف چیف آف بگٹی قبائل منتخب ہونے پر سرفرازبگٹی کو مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ
- 6 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 5 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- ایک دن قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 5 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)




