جی این این سوشل

دنیا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراق میں فٹبال لیگ کے دوران دونوں ٹیموں نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراق میں فٹبال لیگ کے دوران دونوں ٹیموں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراق میں فٹبال لیگ کے دوران دونوں ٹیموں نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سویڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ریفریز میچ کے آغاز میں ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

لیگ میں شامل ٹیموں کے اس عمل نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

پاکستان

حکومت کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا  مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے   عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلاف عبوری حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں حکمِ امتناع احتراز برتا جانا چاہیے تھا، حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا اور بہت مناسب ہوتا کہ اگر لارجر بینچ ہی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے ایک اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلےمیں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر آئی ٹی

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر  آئی  ٹی

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور معیشت میں انقلاب لانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرے گی۔

 شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وفد نے وزیر مملکت  شزہ فاطمہ خواجہ سے انکے دفتر میں ملاقات بھی کی میٹنگ میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے شزہ فاطمہ نے نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کی ترقی ایک مثبت قدم ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll