جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

 ٹوئٹر صارفین کیلئے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف

 ٹوئٹر صارفین کیلئے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرا دی گئیں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 ٹوئٹر صارفین کیلئے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹوئٹر کمپنی کے مالک ایلون مسک کے مطابق نئی حد بندیوں کے بعد ٹوئٹر کے تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹیں پڑھ سکیں گے جبکہ غیر تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں ایک ہزار پوسٹیں پڑھ سکیں گے۔ 

نئی حد بندیوں کے مطابق نئے غیر تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں صرف 500 پوسٹیں پڑھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن دنیا بھر سے لاکھوں صارفین ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا کرتے رہے تھے۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر ایوب

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر  ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران سیاسی شخصیات  بھی موجود تھیں ۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے ایک ملاقات میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll