آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام، شرح نمو میں اضافہ اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے، میاں کاشف اشفاق
مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گا


اسلام آباد: پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کا موثر طریقے سے نفاذ کیا جائے تو یہ معاشی استحکام، شرح نمو میں اضافہ اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔
پیر کو یہاں پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیل آئو ٹ پیکج سے پاکستان کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کا بنیادی فائدہ ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اور معاشی عدم استحکام پر قابو کی صورت میں ظاہر ہو گا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ سے کرنسی مستحکم ہو گی اور اس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات، مالیاتی استحکام کے اقدامات، ٹیکس اصلاحات، سرکاری اداروں کی نجکاری اور گورننس میں بہتری کے نفاذ سے ملک طویل مدتی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی حاصل کر سکتا ہے۔ اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں بھی مدد ملے گی اور اس میں اضافہ سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گا۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پیکج سے ترقیاتی بینکوں اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ سے فنانسنگ میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کو پورا کر کے پاکستان اپنی ساکھ کو بہتر بنا سکتا ہے اور دیگر ذرائع سے بھی اضافی فنڈز حاصل کر سکتا ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل





