قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم
کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاکستان کابہادر اور جری بیٹا ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو ان کے 24ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاکستان کا وہ بہادر اور جری بیٹا ہے جس کی جرات، دلیری اور شجاعت کا اعتراف خود دشمن نے کیا، 17 ہزار فٹ کی بلندی پر گلتری کے مقام پر دفاع وطن کا حق مثالی فرض شناسی سے ادا کیا اور اپنی جان ارض پاک پر قربان کردی۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان اپنے نام کی طرح شیر بن کر دشمن پر جھپٹا اور مادر وطن کی سرحدوں سے حملہ آور دشمن کو مار بھگایا، کیپٹن کرنل شیر خان نے اپنے جانبازوں کے ہمراہ دشمن کے مقابلے میں تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاکستان کی سرحد کا دفاع کیا، وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو کیپٹن کرنل شیر خان سمیت دیگر شہدا کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کرکے ندامت کی سیاہ تاریخ لکھی گئی۔ نوجوان نسل خاص طور پر اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں، بہادری اور ان کی وطن سے لازوال محبت سے مکمل آگاہی حاصل کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے دنیا خاص طور پر دشمنوں کو یہ پیغام گیا کہ ہم اپنے شہدا کی عزت نہیں کرتے، جس شہید نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جان قربان کردی، اس کی حرمت اور ناموس کی حفاظت پوری قوم کرے گی اور مجرموں کو سزا دے گی، انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید پہلے نشان حیدر ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 18 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 hours ago






