جی این این سوشل

دنیا

ریمورٹ جاب کرنے والوں کےلئے کینیڈا کی نئی ویزا پالیسی

کینیڈین حکام نے ان لوگوں کے لیے خصوصی ویزہ متعارف کروانے کا ارادہ کیا ہیں جوایک مستقل ملازمت میں کہیں سے  بھی کام کرسکتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریمورٹ جاب کرنے والوں کےلئے کینیڈا کی  نئی ویزا پالیسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کینیڈا بہت جلد ایک نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت غیر ملکی لوگوں کوانٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور پر رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔ کینیڈین حکام نے یہ تجویز کردہ آئیڈیا کرونا کی وبا کے دور سے اخذ کیا تھا، جس کی وجہ سے دنیا میں بنیادی اور بڑی تبدیلیاں آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  کینیڈین حکام نے ان لوگوں کے لیے خصوصی ویزہ متعارف کروانے کا ارادہ کیا ہیں جوایک مستقل ملازمت میں کہیں سے  بھی کام کرسکتے ہیں، جس کو "کرونا" کے دور میں دنیا بھر میں آزمایا گیا تھا۔

یہ ویزا لوگوں کو کینیڈا جانے اور اس میں رہنے کی اجازت دیتا ہے، بشرطیکہ اس کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی کمپنی میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے "ریموٹ ورک" سسٹم کے ذریعے انجام دیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا اس نظام کو اپنانے والا پہلا ملک نہیں ہے اور نہ ہی یہ دنیا کا واحد ملک ہے کیونکہ یہ ویزا اسپین اور اٹلی میں موجود ہے اور اس کا مقصد وہاں رہنے کے خواہشمند افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

کینیڈا کی مخصوص اسکیم کی تفصیلات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہےاور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ویزہ کون کون سی ملازمتوں کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔

اس قسم کے ویزا کا مقصد دور دراز کے کارکنوں کو کینیڈا جانے کی ترغیب دینا ہے، جہاں وہ وہاں رہنے کا تجربہ کر سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو مستقل طور پر وہاں رہنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں

پاکستان

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا - یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا المیہ یہ ہے جس پر تشدد کیا گیا مجرم اسی کو بنا دیا  پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کے اغواء کے ثبوت چرائے گئے کس نے ثبوت چرائے، جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، کون شواہد کو غائب کر رہا ہے، شواہد کو غائب کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایوزیشن لیڈر نے کہا کہ لندن پلان میں پاکستان آرمی نہیں ایک فرد واحد ملوث تھا، کمشنر راولپنڈی جس نے 8 فروری کی دھاندلی کو بے نقاب کیا وہ کہاں غائب کردیا گیا راولپنڈی کمشنر کو بلایا جائے 8 فروری پر ایک آزاد کمیشن بننا چاہیے۔ جب ایک ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتا وہاں باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی سرمایہ کار دیکھتا ہے کہ جب کوئی تنازعہ ہوا تو کس عدالت میں جائے گا سب کو پتہ پاکستان کی عدالتوں میں مداخلت ہورہی ہے، جب سرمایہ کار پاکستان کی عدلیہ کا حال دیکھتے وہ سرمایہ کاری نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں یہاں ان کی سرمایہ کاری غیر محفوظ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے محبوب قائد نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کا ووٹ پڑا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچوں کے دلوں کی آواز ہے۔ آصف زرداری کی گزشتہ تقریروں کا مطالعہ کیا ہے، المیہ یہ ہے 2008 سے لے کر آخری تقریر میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا، یہ بھی ایک المیہ ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ ہے بھی یا نہیں، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے، ایوان کے ذریعے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ حمود الرحمان، اوجڑی کیمپ، ایبٹ آباد، آرمی پبلک سکول کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 جج صاحبان نے چیف جسٹس کو خط لکھا، جج صاحبان نے کہا کہ مداخلت ہو رہی ہے، آج عدلیہ میں کھلم کھلا مداخلت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا ایکس کو بند کر دیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کدھرغائب ہوگئے؟ کمشنر راولپنڈی نے الیکشن سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے، 8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی بات کرتے ہیں ملک میں کونسی جمہوریت ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے گھر کو توڑا گیا، چیزیں ساتھ لے گئے، بانی پی ٹی آئی کے گھر سے بچوں کی تصاویر کو پھاڑا گیا، خواجہ آصف نے انٹرویو میں کہا مارچ 2019 میں باجوہ سے گفتگو جاری تھی، ان کا ہدف بانی پی ٹی آئی اور ان کی حکومت تھی، بانی پی ٹی آئی ایک غیرت مند شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت، تحقیقات کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں ادارے کی گاڑی پر حملے اور عملے کے رکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سکیورٹی کے شعبے سے تھا۔یہ غزہ کی جنگ میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کے علاوہ اس کے عملے کے رکن کی پہلی ہلاکت ہے۔

 نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فرحان حق کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ناصرف شہریوں بلکہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہلاک ہو رہی ہے۔ مزید انسانی نقصان سے بچنے اور لوگوں کی تکالیف میں کمی لانے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔  

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ سوموار کو اس کا ایک اور کارکن اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ اس کارکن کی عمر 53 برس تھی اور وہ رفاح سے نقل مکانی کے بعد وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنا۔

اس واقعے کے بعد سات ماہ کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے اس کے عملے کے ارکان کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مطالبات منظور: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کردیا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مطالبات منظور: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال آج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مطالبات کی منظوری کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کردیا، اس موقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا۔

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کام پر آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال پچھلے 4 روز سے جاری تھی۔ اس ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز ، ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر ادارے بھی بند رہے جبکہ مختلف علاقوں میں احتجاجی قافلے مظفر آباد پہنچے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، حالات کی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بات چیت کی ہدایت کی تھی لیکن مسائل حل نہ ہوئے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے مظاہرین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی عوام کو بڑا ریلیف دیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی تھی۔

گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیر محکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ گھریلو استعمال کی بجلی کے لئے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ ہوگی۔ 101 سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر 6 روپے فی یونٹ ہو گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمرشل استعمال پر 300 یونٹ استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی۔ 300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہوگی۔

بعدازاں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سستی بجلی اور سستی روٹی کے مطالبات کو کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا، وزیراعظم پاکستان نے معاشی مشکلات اور تحفظات کے باوجود فوری طور پر بجلی اور گندم پر سبسڈی کے نوٹیفکیشن جاری کردیےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll