کوئی بھی مسلمان قرآن پاک کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورسینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اسلام اور قرآن حکیم سے محبت پر جا ں نثار ہے، کوئی بھی مسلمان قرآن پاک کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا،اللہ کی آخری کتاب قرآن حکیم قیامت تک آنے والے انسانوں کےلئے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے، سفارتی سطح پرایسے واقعات کی رو ک تھام کےلئے ہمیں موثر اقدامات کرنا ہونگے۔
جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،اس واقعہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہماری مقدس کتاب اور ایک مکمل دستور حیات ہے، قرآن پاک دوسرے مذاہب کیلئے بھی مشعل راہ ہے، قرآن مجید کی گستاخی کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں ، آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں مگر یوں کسی مذہب کی مقدسات کی توہین قطعا ًبرداشت نہیں کرسکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر آج ملک گیر پرامن احتجاج ہورہا ہے ، پاکستانی قوم اسلام اور قرآن سے محبت اور اس پر جاں نثار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج میں بھرپور حصہ لیں، پرامن احتجاج سے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
انہوں نے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران لوگوں کے جان ومال اور قومی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ، ہمیں سفارتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور دیگر فورمز کو اس معاملے پرفعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
