Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 151 اموات ، 5ہزار 480 نئے کیسز پورٹ

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 151افراد انتقال کر گئے جبکہ 5480 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 30th 2021, 12:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید151افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار680ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 15ہزار 711ہو گئی ہے ۔ ملک میں فعال کیسزکی تعداد 89ہزار 838 ہے ۔ 

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ98ہزار 818ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 327افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 81ہزار 385ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 629 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 16ہزار523ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3238افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 22ہزار118کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 233مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد74 ہزار640جبکہ اموات کی تعداد677تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 296افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 106افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار931ہوچکی ہے جبکہ470افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  3699فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 08 ہزار193مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 3 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • ایک دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • ایک دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 3 دن قبل
Advertisement