نئی دہلی: بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں دولہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جوڑے نے حفاظتی کٹس (پی پی ای ) پہن کر شادی کرلی ۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے اور تیزی سے بڑھتے کیسز اور اموات میں اضافے نے ہر شخص کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں جہاں معمولات زندگی کو متاثر کرتے ہوئے ہر فرد کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے وہیں اس کا اثر شادی بیاہ سمیت دیگر تہواروں کی تقریبات پر بھی ہواہے ۔
ایسا ہی ایک منفرد واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے رتلام میں پیش آیا جہاں 26 اپریل کو منعقد ہ شادی کا رنگ اس وقت پھیکا پڑگیا جب شادی سے کچھ روز قبل 19 اپریل کو دولہا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ صورتحال کے پیش نظردولہا اور دلہن اور گھر والوں نے شادی نہ روکی ، اور دلہن نے عروسی لباس کے بجائے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس (پی پی ای) پہن کر وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ شادی کے پھیرے لے لیے ۔ تقریپ میں دولہا دلہن کے تمام گھروالوں نے بھی حفاظتی لباس پہن کر رسومات میں شرکت کی۔
تقریب کے حوالے سے حکام بھی تذبذب کا شکار تھے تاہم دولہا اور دلہن والوں کی بے حد درخواست کے بعد حکام نے تقریب ملتوی کرنے کے بجائے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شادی کی تقریب کرنے کی اجازت دے دی ۔ اسی حوالے سے علاقے کے تحصیلدار نوین گرگ کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو دولہے کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ " ہم شادی روکنے کے لیے یہاں آئے تھے لیکن عہدیداروں اور گھروالوں کی درخواست اور رہنمائی پر شادی کرنے کی اجازت دی گئی۔ جوڑے کو پی پی ای کٹ پہننے کے لیے دیا گیا تاکہ انفیکشن پھیلنے کا خطرہ نہ ہو "۔
The groom tested positive on April 19. We came here to stop the wedding but on request & guidance of senior officials the wedding was solemnized. The couple was made to wear PPE kits so the infection doesn't spread: Navin Garg, Tehsildar, Ratlam.#MadhyaPradesh pic.twitter.com/Yr49n1xnKU
— ANI (@ANI) April 26, 2021
شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس میں شادی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں ، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وباکے دوران شادی کرنے پر جوڑے کو کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے ۔
واضح رہے کہ بھار ت میں آج مسلسل آٹھویں روز کورونا وائرس کے تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 4 ہزار 812 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 3 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- ایک منٹ قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 منٹ قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل











.jpg&w=3840&q=75)