عوام جس کوبھی منتخب کرے ہم تسلیم کریں گے،وزیر اعظم پاکستان


وزیراعظم شہیباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام الیکشن میں ووٹ دیتے وقت حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے،عوام جس کوبھی منتخب کرے ہم تسلیم کریں گے۔ ہماری پالیسیوں کا محور ہمیشہ سے نوجوان رہے ہیں۔
لاہور میں وزیراعظم یوتھ اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپے کی قدر نہ بڑھتی۔ آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہمارےلئےچیلنج ہے،آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو ہماری معیشت ٹھیک نہ ہوتی۔ ہمیں اپنی معیشت کیلئےانقلابی اقدامات کرناہوں گے، انقلابی اقدامات سے ترقی ہمارےقدم چومے گی، جرات مندانہ فیصلوں سے معیشت مستحکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے تھے، نواز شریف چین سے سی پیک لایا، نواز شریف دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، نواز شریف دور میں بجلی کے کارخانے لگے، نواز شریف نے ہی نوجوانوں کو کلاشنکوف کے بجائے قلم دیا، لیکن سازش کے تحت نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا، نواز شریف کا کارکن ہونے پر مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص کو فراڈ کرکے وزیراعظم بنایاگیا، وہ شخص 4 سال تک چور ڈاکو کی گردان کرتا رہا، اس شخص نے 4 سال تک ایک اینٹ نہیں لگائی۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں، لیکن کل پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھی ہے، قیمتوں کا فرق آنے سےعوام کو ریلیف دیا ہے
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مالم جبہ کا اربوں کا اسکینڈل ہمارے دور کا نہیں، خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کا اسکینڈل بھی ہمارا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل بھی ہمارے دور کا نہیں، ان حقائق کو کوئی بھی نہیں جھٹلا سکتا
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو ہم ملک کو ترقی دیںگے، لوگ کہتے ہیں میں لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہوں، میں نے اپنے دور میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیےتھے، کورونا کے دوران لیپ ٹاپ کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوا، لیپ ٹاپ کی وجہ سے آئی ٹی میں انقلاب آیا ہے، ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پرنہیں دیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں صرف4 فیصد مارک اپ پر 3 ارب ڈالر کے قرضے دیے گئے، سابق وزیراعظم کی اہلیہ مہنگے تحفے لیتی تھیں، مالم جبہ اسکینڈل میں خود کو کلین چٹ دی گئی

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 21 گھنٹے قبل




