Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کیس،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم اعتماد کی درخواست مستر د کر دی

عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 18 2023، 9:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ فوجداری کیس،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم اعتماد کی درخواست مستر د کر دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم اعتماد اور استثنی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم اعتماد کی درخواستیں مسترد کر دی جب کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 جولائی کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت نےسوشل میڈیا پر چلائی جانے والی کمپین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اپنے تحفظات ریکارڑ پر لایا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ہے۔الیکشن کمیشن کے دونوں گواہ 20 جولائی کو  طلب کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ توشہ خانہ کیس فوجداری کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل وکیل گوہرعلی نے جج پرعدم اعتماد کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے فیس بک پوسٹس پیش کیں۔ جج ہمایوں دلاورنے فیس بک اکاونٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کا اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹ میری نہیں ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ان فیس بک پوسٹس کی کیا فارنزک ہوئی ہے؟ آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی فارنزک ضروری ہے؟ ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے؟ فیس بک پوسٹس کو جوڈیشل انکوائری کے سامنے کیوں نہیں لے جاتے؟

وکیل گوہر علی  نے کہا کہ آپ جوڈیشل انکوائری کروا سکتےتھے پوسٹس ٹھیک ہیں یا نہیں لیکن عدالت کیلئے درست نہیں کہ ٹرائل چلائے۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ آج گوہرعلی خان نے بھی وہی کیاجو پی ٹی آئی کرتی ہے۔گوہرعلی خان نے کمرہ عدالت میں سب کے سامنے میری پوسٹس دکھا دیں۔گوہرعلی خان جوڈیشل انکوائری میں بھی جا سکتےتھے۔پی ٹی آئی جیسے ٹرالنگ کرتی ویسے ہی گوہرعلی خان نے بھی ٹرالنگ کی۔

گوہرعلی خان  نے کہا کہ ہم نے عدالت کو متنازع کبھی نہیں بنایا،میں نے فیس بک پوسٹس دائر درخواست کے ساتھ لگائی ہیں۔ کیا ہمارا اتنا بھی حق نہیں کہ ہمیں غیر جانبدار ٹرائل ڈیاجائے، جانبدار ہونے کے بعد جج کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رہتا،اگرجج ایسی پوسٹس اپلوڈ کرے تو کیا کیس غیر جانبدار طریقہ سے سنا جاسکےگا۔

ایسے سوشل میڈیا مواد کا عدالت کے نوٹس میں لانا ضروری ہے۔، وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو عدالت نے بہت ریلیف دیاہے،قانون کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں ہونا ہر پیشی پر ضروری ہے۔ جس کے بعدعدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Advertisement
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 7 hours ago
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 6 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 3 hours ago
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 5 hours ago
 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

  • 7 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 2 hours ago
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 7 hours ago
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 3 hours ago
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 6 hours ago
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 5 hours ago
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 4 hours ago
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 40 minutes ago
Advertisement