Advertisement

ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا

سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 19th 2023, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا

پیرس: ڈنمارک کے سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا۔ 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔

سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پاسی سے کمبلوکس تک 22.4 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جو انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلہ تھا۔

26سالہ ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کو شکست دیتے ہوئے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ یلوجرسی پر قبضہ مضبوط کر لیا۔ڈنمارک کے سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے 16ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 32منٹ اور 36 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔

سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ 28 سالہ بیلجیم کے واؤٹ وان ایرٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چھٹے مرحلے سے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی، جس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903 میں ہوا، جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

Advertisement
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • ایک دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 5 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 5 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • ایک دن قبل
Advertisement