کراچی: کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کیے۔ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مفتی نذیر احمد کمالوی 11 ہزار 125 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال چوتھے نمبر پر 9 ہزار 227 ووٹ حاصل کرسکے اور اس سے قبل اس حلقے سے کامیاب ہونے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) محض 8 ہزار 922 ووٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی۔
ضمنی انتخاب میں اپنی جماعت کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صرف ایک جملے میں اپنے پیغام دیا 'شکریہ کراچی #NA249
Thank you Karachi. #NA249 pic.twitter.com/LwZGlvoH0k
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 29, 2021
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کا نتیجہ مسترد کردیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ کا الیکشن چرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کےنتائج کو روکے، اگر نتیجہ نہ بھی روکا پھر بھی یہ عارضی نتیجہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔
واضح رہے کہ یہ نشست حالیہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے استعفی دینے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ 2018 کے عام انتخاب میں ن لیگ کے شہباز شریف اس حلقے سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے میں تین جماعتوں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے مابین مقابلہ ہوا تھا۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 hours ago
