Advertisement
تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لاہور : مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بار پھر بری خبر آگئی ، ملک میں یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 6،6 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 1 2021، 2:54 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

 ذرائع کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے  کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں  6  ‏روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔  مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ قیمتوں کا تعین ‏موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 ‏پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی  ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس  31 مارچ کو  حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ 15 مارچ کو حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا  اور قیمیتں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement