لاہور : مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بار پھر بری خبر آگئی ، ملک میں یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 6،6 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔

ذرائع کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ 15 مارچ کو حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا اور قیمیتں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 10 منٹ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست
- 4 گھنٹے قبل

ہندوتوا فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے،اقلیتیں اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں،پاکستان
- 4 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کی 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پہلی اڑان
- 3 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

اٹلی : کیتھولک چرچ کے پادریوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ، طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی
- 3 گھنٹے قبل











