کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، اُنہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "تنہائیاں ،دھوپ کنارے، نجات سمیت کئی بہترین یادگار ڈراموں سے شہرت پانے والی مایہ ناز اداکارہ مرینہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پرستاروں اور دوستوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام شئیر کیا۔
سینئر اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اب وہ 14 دن تک اپنے کمرے میں اکیلی ہی رہیں گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ ’میں نے خود کو بہت بچایا لیکن بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کورونا علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کبھی بخار چڑھتا اور کبھی اُترتا ہے جبکہ سر کا درد اب پہلے سے کم ہوگیا ہے۔میں پہلے کورونا وائرس کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتی تھی لیکن میں جب سے وائرس کی شکار ہوئی ہوں تب سے خوفزدہ ہوگئی ہوں۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے مزید کہا کہ عید آنے والی ہے اور ہمیں محتاط رہنا چاہئے۔ لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں ، یہ جلد دور ہوجائے گا ۔ انہوں نے بھارت کی صورتحال کی مثال دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک سے سبق سیکھنا چاہئیے ۔ا نہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اس سے قبل کئی معروف اداکار جن میں بہروز سبزواری، سنبل شاہد ، علی سفینہ ، نیلم منیر ، یاسر نواز اور ند ایاسر ، روبینہ اشرف ، سکینہ سموں، علیزے شاہ، نعمان سمیع، نوید رضا، واسع چوہدری سمیت دیگر کورونا میں مبتلا ہوچکےہیں ۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago







