وزیراعظم نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

وزیراعظم نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی وزیراعظم نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔   اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔  وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے  کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں  6  روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جانا تھا۔  مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان تھا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

 

اس طرح کی مزید خبریں