مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے،شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے، مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس ضرور لے گی۔ مریم نواز نے انتخابات کو متنازع قرار دیکر الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم لیگ ن ھار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے۔۔۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 30, 2021
شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔ شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی انشاءاللّہ!
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے الیکشن چرایا گیا، نتائج کو نہ روکا گیا تو یہ جیت عارضی ہوگی، مسلم لیگ ن جلد واپس آئے گی۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی نتائج کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ کم ٹرن آوٹ ہونے کے باوجود نتائج میں تاخیر ہونا شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل نے نتائج کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا۔ محمد زبیرنے کہا کہ نتائج پر شدید تحفظات ہیں، قبول نہیں کریں گے۔
یاد رہے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کر پانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل




