اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یوم علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، اسد عمر کی زیرصدارت یوم علی ؓ کی مناسبت سے این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کا اجلاس ہوا۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم علی ؓ پر کورونا ایس او پیز کے تحت مجالس کی اجازت ہو گی اور یوم علی کرم اللہ وجہہ کی مجالس میں محدود افراد شریک ہو سکیں گے، مجالس پر رمضان تراویح اور مساجد والی ایس او پیز نافذ ہوں گی ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی سکرٹریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہروں میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہر طرح کے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے جبکہ مجلس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت کی گئی ہے جو رمضان کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید146افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار957ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25ہزار 519ہو گئی ہے۔

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 15 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 15 گھنٹے قبل