بی فاریو گلوبل کمپنی : مبینہ فراڈ کے انکشاف پر مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل
بی فور یو گلوبل کمپنی کے مالک ملائیشیا نژاد پاکستانی سیف الرحمان خان نیازی انکے بیٹے کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے ۔
سال 2020 میں عالمی وبا کے باعث پوری دنیاکی معیشت زوال کاشکار تھی ایسے میں بی فار یو گلوبل نامی کمپنی نے ایک بڑی پیشکش لے کر پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا ، بی فور یو گلوبل کے مالک سیف الرحمان خان نیازی کا کہناتھا کہ ان کی کمپنی اپنے سرمایہ کاروں کو سالانہ ڈھائی گناہ تک منافع دیتی ہے۔کمپنی پراپرٹی کا کاروبار، آئی ٹی ، آٹو انڈسٹری سے متعلق مختلف کاروبار میں انویسٹ کرکے آپ کومنافع دے گی ۔ یہ منافع یقینی ہوتا ہے چاہے معیشت کتنی ہی تنزلی کا شکار ہی کیوں نہ رہی ہو ۔ لیکن مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں حال ہی میں بی فار یو کی اس سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےکیا گیا مبینہ فراڈ کا بڑا انکشاف ہوا ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں بی فور یو نامی کمپنی کے مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کر لیے گئے ہیں ۔ نیب کی درخواست پر13 اپریل کو سیف الرحمان اور انکے بیٹے احمر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملزمان لوگوں کو غیر قانونی کاروبار میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے تھے۔ نیب راولپنڈی نے سیف الرحمان و دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جبکہ سیف الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے20مئی تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے ۔
اس حوالے سے عدالت کی جانب سے نیب سے جواب بھی طلب کیا گیا جس کے بعد نیب نے تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیل جمع کرادی ہے جس میں کمپنی کی سرمایہ کاری کی مکمل تفصیلات شامل کی گئی ہے ۔کمپنی سے متعلق نیب کی ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق 119ارب روپے تک کی غیرقانونی سرمایہ کاری سامنے آچکی ہے اورنیب کی جانب سے فراڈ متاثرین کو نیب راولپنڈی رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ نیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کی نشاندہی ایس ای سی پی نے بھی کی تھی اور لوگوں کو خبردار بھی کیا گیا ۔ پاکستان سپریم کورٹ نے بھی ایسی کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے جو ایس ای سی پی سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے عدالت میں دائر جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں متاثرین اور بنک اکاؤنٹس ریکارڈ سامنے آنے کے بعد اب تک نیب اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جتنی بھی کمپنیاں انہوں نے ظاہر کی ہیں وہ سب خسارے میں جارہی ہیں اور سٹاف کی تنخواہوں کی مد میں رقم کو ظاہر کیا جارہا ہے اور ان کے پاس سرمایہ موجود نہیں ۔ نیب کا کہنا ہے کہ خسارے میں جانیوالی کمپینوں سے کیسے کلیم کیا جا سکتا ہے کہ اس سے اتنے اربوں روپے کما کر لوگوں کو واپس لوٹائے جائیں گے ۔ نیب کے مطابق عوام اس سے براہ راست متاثر ہورہے ہیں ، لہذا ان کی کوشش ہے کہ مبینہ فراڈ سے عوام کو بچایا جائے اور پہلے لوگوں کی رقم ان کو واپس دی جائے ۔ نیب کی جانب سے پلی بارگین کی آپشن بھی موجود ہے تاکہ متاثرین کو طویل ٹرائل سے بچایا جاسکے ۔
نیب نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ ایک فراڈ کمپنی ہے اور متاثرین کی رقم واپس لی جائے گی ، نیب نے ہائیکورٹ سے مالکان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی بھی استدعا کی ہے ۔ جبکہ نیب نے ریکوری کی مد میں سیف اللہ نیازی و دیگر کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں بھی اس کمپنی کو فراڈ قرار دیا جاچکاہے اور مبینہ طور پر ملائشیامیں فراڈ کرنے کے بعد سیف اللہ نیازی پاکستان آکر یہ کاروبار شروع کیا ۔ بی فور یوکمپنی کے ساتھ دیگر ذیلی کمپنیوں کے فراڈ بھی سامنے آئے ہیں ۔
بشکریہ رپورٹ : سماء ٹی وی
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
- ایک گھنٹہ قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 22 منٹ قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
- 10 منٹ قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار،سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- ایک گھنٹہ قبل
جامعہ اشرفیہ لاہور کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 40 منٹ قبل