جی این این سوشل

پاکستان

فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی۔98 پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی
فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی

فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کر دی،  این اے 249 میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 21.6 فیصد رہا  ہے۔ این اے 249 میں عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 40 فیصدتھا۔

فافن رپورٹ  کے مطابق  98 پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا، این اے 249 میں خلاف ورزیوں کے 149 واقعات مشاہدہ کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزیوں کے 149 واقعات میں سے 11 واقعات سنگین نوعیت کے تھے۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ  سنگین خلاف ورزیوں کے 11 واقعات میں پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روک کر گھر بھیجے جانے کا مشاہدہ سامنے آیا۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے  (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔

پاکستان

ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے ، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے  کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مارے بیک ڈور کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری بات ہوئی ہے ، اگر مذاکرات کے بارے میں کوئی بات ہوگی تو وہ میں لے کر آؤں گا یا عمران خان صاحب خود جیل میں بتائیں گے، ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے، کسی مذاکرات کے بارے میں کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار کا شکار نہیں ہے، پارٹی میں اختلاف رائے ہوسکتی ہے، یہ کنگز پارٹی نہیں ہے، یہاں آمریت نہیں ہے، ہم سب کو کہتے ہیں کہ رائے کا اظہار کرو لیکن جب پارٹی فیصلہ کر لیتی ہے تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور پارٹی فیصلے کا مطلب ہے عمران خان کا فیصلہ، خان صاحب لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں یا اس سے باہر ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ القادرٹرسٹ والا ایک بوگس کیس چل رہا ہے،جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔آج میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بات کے دوران پولیس نے میڈیا کو کیبن سے باہر نکال دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  نوازشریف کے سارے کیسز معاف ہورہے ہیں، نوازشریف نےتوشہ خانہ میں لاکھوں کروڑوں کی گاڑیاں لیں مگر کلین چٹ مل گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کا غلط استعمال ہورہا ہے، مریم نواز دفتر میں بھی پولیس کا لباس پہنتی ہیں، ساری پولیس سیاسی طور پر استعمال ہورہی ہے ، اسحاق ڈار نوازشریف کے فرنٹ مین ہیں، اپنے فرنٹ مین کو اپنے استعمال میں لانے کیلئے عہدہ دیا گیا جبکہ آئین کے اندر ڈپٹی اسپیکر کو کائی عہدہ نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام پی اے سی کی چیئرمین کے لیے واپس نہیں لیا گیا لیکن اس معاملے پر کل تک فیصلہ ہوجائے گا، خان صاحب کے اوپر ہے کہ وہ کس کو چنیں۔ سینیٹ انتخابات کا تنازع ختم ہونا چاہیے، ہماری اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہے، ہماری درخواست ہے کہ اسے جلد سے جلد سنا جائے، جو لوگ پارٹی سے جا چکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ خان صاحب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر وہ ہمارے احتجاج کو مزاحمت کہتے ہیں اسے تو کہہ لیں۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت پر چڑھائی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علی امین نے چڑھائی کا نہیں کہا بلکہ کہا کہ اگر ہماری ساتھ زیادتی ہوگی تو خیبرپختونخوا اٹھ کھڑا ہوگا، انہوں نے اس تناظر میں بات کی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان بارہا کہہ چکے کہ پاکستان بھی ہمارا، ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے اور یہی پارٹی کا مؤقف ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج ،پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی بی کی درخوست پر جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج ،پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں اپنے اوپر اٹھائے گئے اعتراض سے متعلق ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ، آئی بی کی درخوست پر جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور عدالتی معاون اعتزاز احسن سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔ عدالت نے آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ انٹیلیجنس بیورو کی متفرق درخواست کس کی منظوری سے دائر ہوئی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو نے منظوری دی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ اُن کا کوئی نام ہو گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ طارق محمود نام ہے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر وہ خود پیش ہوں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سنجیدہ ادارے ہیں ان کی درخواستیں سن کر فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے درخواستیں دائر کیں اب میں انہیں سنوں گا، کس نے ان کو درخواستیں دائر کرنے کی اتھارٹی دی ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اتھارٹی دی، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ درخواست کا متعلقہ حصہ پڑھیں جہاں مجھ پر اعتراض کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی ہے، اعتراض ہے ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے، جسٹس بابر ستار سمیت 6 ججز نے انٹیلیجنس ایجنسیز کی عدلیہ میں مداخلت کا خط لکھا۔

جسٹس بابر نے کہا کہ اگر آپکی دلیل مان لی جائے تو حکومت کے خلاف کوئی کیس ہی نہیں سننا چاہیے، بعد ازاں عدالت نے پیمرا کی متفرق درخواست بھی 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ، بشریٰ بی بی اور وکیل لطیب کھوسہ کی آڈیو لیکس کیس کی درخواست اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔

دو روز قبل پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll