آرٹیکل 224 اور 230 میں ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ سے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے۔ آرٹیکل 224 اور 230 میں ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے عدلیہ کو اس پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہنا چاہیے
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضاء میں نہیں چھوڑا جاسکا کیونکہ اُس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا جاسکا برادر یوسف شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اُن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا. جتنے نام مارکیٹ میں نگران وزیراعظم کے آرہے ہیں وہ دھرے کے دھرے رہ جائیں ہیں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس بھی جا سکتا ہے۔
اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضاء میں نہیں چھوڑا جاسکا کیونکہ اُس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا جاسکا برادر یوسف شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اُن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 28, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یکم اگست سے سیاست فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی۔ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے دے سکتی ہے۔ آئین وقانون کو رسوا کیا جا رہا ہے، عدلیہ کے فیصلوں کی نہ صرف تضحیک کی جارہی ہے بلکہ اُس کو ماننے سے کھلے عام انکاری ہیں۔ حکومت نے آئین وقانون اور عدلیہ کا فیصلہ نہیں مانا اور نگران حکومت کے اختیارات میں جس تیزی سے ترمیم کی گئی ہیں اس سے لوگوں کے ذہنوں میں الیکشن کے انعقاد پر شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان آنے کی بجائے اپنے امیداوار کا نام دے کر لندن روانہ ہوگئے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے اپنےمنی لانڈرنگ اور کرپشن کے سارے کیس ختم کرا لیے۔ جو حکومت 50 گاڑیوں کے پروٹوکول کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی وہ لوگوں میں ووٹ مانگنے کیسے جائے گی۔
پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے لوگ اپنی عزت کو بچانے کے لیے خاموش تو ہو سکتے ہیں لیکن وقت آنے پرالیکشن میں اس حکومت کا سود سمیت ادھار اتار دیں گے۔ صرف چادر اور چاردیواری کو نیست ونابود نہیں کیا گیا بلکہ بچوں اور حاملہ عورتوں کو بھی گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل


