بخارکی حالت میں بیٹے پر تشدد کرکے مارنے والادرندہ صفت باپ پولیس نے گرفتار کرلیا


واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق پاکتپن کی رہائشی اور تین بچوں کی ماں نے خاوند کے فوت ہوجانے پر ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں رہنے لگے تھے
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نکاح کے اگلے ہی دن ملزم نے تینوں بچوں پر تشددد کرنا شروع کردیا تھا ۔ 24 جولائی کو ماں نے اپنے سابقہ مرحوم شوہر کے بھائی ہدایت اللہ کو فون پر کہا تھا کہ ان کا تین سالہ بیٹا چاند علی بیماری کے باعث فوت ہوگیا ہے لہٰذا وہ اس کی تدفین لاہور میں ہی کرنے لگے ہیں۔ جواباَ انہیں کہا گیا وہ اپنے بھتیجے کو خود دفنائیں گے لہٰذا وہ لاش پاکپتن لے آئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق اس پر خاتون نے فون بند کر دیا اور شام کو بچے کی لاش اور اپنی دو بچیوں کے ساتھ مرحوم خاوند کے گھر جانے کی بجائے اپنے والدین کے گھر چلی گئیں۔
رات گئے کسی محلے دارکی اطلاع کے مطابق وہ قریبی قبرستان پہنچے اور دیکھا کہ خانون اکیلے ہی بچے کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو کے مطابق پولیس ہیلپ لائن 15 پر ایک کال موصول ہوئی کہ ایک خاتون بچے کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور شکوک و شبہات ہیں کہ بچے کو قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے پاکپتن جا کرتحقیق کی تو کال کرنے والے عطا اللہ کا پتہ چل گیا۔
ایس پی آپریشنز کے مطابق عطا اللہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔
ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی بھتیجی سے پتہ چلا کہ عثمان نے ان کی ماں سے شادی کے اگلے ہی دن تشدد شروع کر دیا تھا۔
ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں سےپوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم نے تین سالہ معصوم بچے کو بستر پر پیشاب کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
’اس دن تین سالہ بچہ بخارمیں بھی مبتلا تھا۔ معصوم بچہ تشدد برداشت نہ کرسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رونے اور چلانے کے بعد دم توڑ گیا
بہنیں یہ دل دہلا دینے والا منظر خوف سے دیکھتی رہیں اور درندہ صفت باپ سے خوفزدہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے کی ماں جرم پر خاموش ہی نہیں رہیں بلکہ لاش کو رات کے اندھیرے میں دفنانے کی کوشش بھی کرتیں رہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 18 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 21 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 21 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago









