شبر زیدی کے انٹرویو پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا درعمل


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاق وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے انٹرویوپر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟
اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی اور ہماری حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے۔
شبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟ تحریک انصاف کی حکومت بنی اگست 2018 جس کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے زر مبادلہ کے ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے۔ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا جس کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے۔ یہ ڈیفالٹ کی کہانی سے آگئ؟… pic.twitter.com/ougIJeM7Yp
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 28, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر8.7 ارب ڈالر تھے،یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہا سے آ گئی۔
سابق وزیر خزانہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے، قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا۔

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 14 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 2 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل










