عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا


ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوموار اور منگل کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تعلیمی ادارے،یونیورسٹیز ،کالجز اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اوربینک بھی بند رہیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم 31 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد آئے گا، چینی نائب وزیر اعظم پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور اہم معاہدے بھی کئے جائیں گے،پاک چین دوستی کے باعث اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی،31جولائی اور یکم اگست کی چھٹی کی تجویز چیف کمشنر کی منظوری سے پیش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 5 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 23 منٹ قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- ایک گھنٹہ قبل














