چینی نائب وزیراعظم صدر ڈاکٹرعارف علوی اور محمدشہبازشریف سے بھی ملاقات بھی کریںگے


اسلام آباد: چینی نائب وزیر اعظم HE LIFENG پاکستا ن کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
دورے کے دوران وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دس سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے، چینی نائب وزیراعظم صدر ڈاکٹرعارف علوی اور محمدشہبازشریف سے بھی ملاقات بھی کریںگے۔
HE LIFENG نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی روابط اور ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے پرعملدرآمد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور سی پیک اس کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان میں سی پیک کے مختلف منصوبوں کی منصوبہ بندی اوران پر عملدرآمد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ LIFENG کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان معمول کے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کی سدابہار تذویراتی شراکت کو مزید فروغ دینے کا عکاس ہے۔

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 14 hours ago

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 9 hours ago

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 8 hours ago

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 11 hours ago

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 13 hours ago

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 hours ago

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 11 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 8 hours ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 13 hours ago

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 10 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)




