اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے 113 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4414 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید113افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار70ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29ہزار 933ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ4ہزار 889ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 550افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84ہزار 738 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 658 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 19ہزار277ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3350افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 22ہزار528کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 237مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد75 ہزار892جبکہ اموات کی تعداد691تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 312افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار297ہوچکی ہے جبکہ 477افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5193فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 22 ہزار202مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 13 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 12 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 10 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 12 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 15 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل