عدالت نے ملزمان منظور قادر اور خیر محمد کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں نظر بند کرنے کی ہدایت کردی


کراچی: کراچی میں نسلہ ٹاور کا غیر قانونی نقشہ پاس کرانے میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر عرف کاکا کو عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی کی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا جس کے بعد عدالتی حکم پر عمارت کو 2022 میں گرا دیا گیا۔
اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ منظور کاکا نے نسلہ ٹاور کا نقشہ غیر قانونی طور پر پاس کرایا۔ اس پر اور دیگر ملزمان پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 مربع گز کرنے کا الزام ہے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ منظور قادر پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان منظور قادر اور خیر محمد کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں نظر بند کرنے کی ہدایت کردی۔
سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 5 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 7 hours ago





