اس سے قبل 36 سالہ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے


لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی۔
اس سے قبل 36 سالہ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش سپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔
ٹیم انتظامیہ سے رابطے کے بعد معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔ انگلینڈ ٹیم نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
اس میچ میں معین علی نے پہلی اننگز میں 34 اور دوسری اننگز میں 29 رنز سکور کیے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں انہوں نے کھیل کے آخری دن 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد کی۔میچ جیتنے کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ میں اب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکا ہوں،اگر کپتان بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا۔
معین علی نے کہا کہ میں نے واقعی ٹیسٹ کرکٹ سے بہت لطف اٹھایا ہے اور اسے جیت کے ساتھ ختم کرنا اچھا لگا ہے۔معین علی نے حالیہ ایشز کے 4 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 180 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔برطانوی آل راؤنڈر کے ٹیسٹ کرکٹ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 68 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی مدد سے 3094 رنز بنائے اور 204 وکٹیں حاصل کیں۔معین علی کو 68 ٹیسٹ،129 ایک روزہ اور 74 ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 8 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 9 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 15 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل






