جی این این سوشل

پاکستان

عدالت مونس الہی کوا شتہاری قراردینے پر برہم ،ریکارڈطلب کرلیا

لاہور کی خصوصی عدالت نے مونس الہی کوبغیر نوٹس اشتہاری قرار دینے سے متعلق شواہد مانگ لیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالت مونس الہی کوا شتہاری قراردینے پر برہم ،ریکارڈطلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور کی خصوصی عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا ریکارڈ طلب کر لیا مونس الہی سمیت دیگر فریقین کے خلاف بھی منی لانڈنگ کیس کی سماعت لاہور کی خصوصی عدالت میں کی گئی ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ دستاویزات میں جعل سازی ثابت ہونے پر تحقیقاتی اداروں کے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عدالت نے پوچھا کس قانون کے تحت مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا گیا ثبوت سامنے لائے جائیں عدالت نے کہا کہ نوٹس جاری کیے بغیر وارنٹ کیسے جاری کیے جا سکتے ہیں،عدالت نے کہا کہ جو ریکارڈ پیش کیا گیا ہے وہ نا مکمل ہے مکمل ریکارڈ ثبوتوں کے ہمراہ پیش کیا جائے۔

عدالت نے عبوری ضمانت لینے والے ملزموں کے آرڈر کی کاپیاں بھی طلب کر لیں ہیں عدالت نے اس پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے ۔

تفریح

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر، تاریخ پر مشاورت جاری

شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔

ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں، دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8فیصد اور اگلے سال 12.5فیصد ہونے کا امکان ہے۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا کہ اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 3.5فیصدمتوقع ہے۔معیشت میں بہتری کیلئے ایکسچینج ریٹ کو استحکام دینے ، پائیدار گروتھ حاصل کرنے ، جون تک مہنگائی کو 20 فیصد تک نیچے لانا ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح 8 فیصد جبکہ اگلے مالی سال میں بیروزگاری کی شرح 7.5 فیصد متوقع ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر خطرات کا سامنا ہے۔

یہ رپورٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ایک طویل المدتی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کے آغاز پر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر پالیسیوں پر عمل نہیں کیا گیا اور سیاسی پیچیدگیاں بیرونی فنانسنگ، شرح تبادلہ پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ میں سٹینڈ بائے معاہدے کے تحت دوسری اور آخری جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ منفی خطرات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ اگرچہ نئی حکومت نے سٹینڈ بائے معاہدے کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا ہے لیکن سیاسی غیر یقینی کی صورت حال اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے سالانہ بجٹ سازی کا عمل شروع کرنے سے قبل ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا ایک مشن ممکنہ طور پر رواں ماہ ملک کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ تین ارب ڈالر کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا تھا جس سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے روکنے میں مدد ملی تھی لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان گذشتہ سال موسم گرما میں دیوالیہ ہونے سے بال بال بچ گیا تھا تاہم پاکستان اب بھی ایک بڑے مالی خسارے سے نمٹ رہا ہے، اگرچہ اس نے درآمدی کنٹرول طریقہ کار کے ذریعے اپنے بیرونی کھاتے کے خسارے پر قابو پا لیا ہے، لیکن یہ شرح نمو میں جمود کی قیمت پر آیا ہے، جو گذشتہ سال منفی نمو کے مقابلے میں اس سال تقریباً دو فیصد رہنے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll