Advertisement
پاکستان

نگراں حکومت کو ہٹانے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 90 روز گزرنے کے بعد نگراں حکومت کے تمام احکامات و اقدامات غیر آئینی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 2 2023، 4:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں  حکومت کو ہٹانے کی درخواست لاہور  ہائی کورٹ میں دائر

سینئیر قانون دان آفتاب باجوہ کی جانب سے دائر درخواست میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں درخواست گزار کی طرف سے  مؤقف اختیارکیا  کیا ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے لہذا  سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگراں حکومت پنجاب کو کوئی توسیع نہیں دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی طور پر عہدہ پر ابھی تک براجمان ہیں ، نگراں وزیر اعلیٰ اور دیگر کابینہ کا عہدوں  پر براجمان رہنا  آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ 90 روز گزرنے کے بعد نگراں حکومت کے تمام احکامات و اقدامات غیر آئینی ہیں، عدالت نگراں وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر  عہدے سے ہٹانے کی پابند ہے ، نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement